ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حکومت کے سیکیورٹی اہل کاروں نےکہ جن کو آل سعود کے سیکیورٹی اہل کاروں کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے جمعرات کی رات کو بحرین کے شمال میں واقع شہر "الدایہ" میں ایک عوامی مظاہرے پر حملہ کردیا جس کی بنا پر عوام میں اشتعال پھیل گیا۔ ادھر بحرین میں آل خلیفہ کی وحشیانہ کاروائیاں جاری ہیں اور دسمبر 2013 میں آل خلفیہ کے کارندوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا بائیس سالہ بحرینی نوجوان " جعفر الدرازی" گذشتہ بدھ کو بحرین کی جیل میں شنکجوں اور علاج معالجہ کی بہتر سہولت نہ دیئے جانے کے نتیجے میں شہید ہوگیا ہے۔ بحرین کی حزب اختلاف کی جماعت الوفاق نے اس ملک کے عوام سے کہا ہے کہ جمعہ کے دن بحرین کے عوام پر آل خلیفہ کے ظلم و ستم اور عوام کے بے رحمانہ قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔ یاد رہے کہ بحرین کے عوام اپنے ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں ۔









